انجلینا جولی کی گاڑی حادثے کا شکار، خود محفوظ رہیں

Angelina Jolie

Angelina Jolie

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلموں میں ایکشن سین فلمانا انجلینا جولی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنی نئی فلم ان بروکن کے پریمئیر سے واپس آتے ہوئے۔

ان کی گاڑی اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی کی رفتار خاصی تیز تھی اور وہ سڑک پر بارش کے بعد پھسلن سے حادثے کا شکار ہوئی۔ گاڑی تباہ ہو گئی تاہم انجلینا مکمل طور پر محفوظ رہیں۔