ناراض فیلڈنگ کوچ لوڈن مان گئے، استعفیٰ‌ دینے کا فیصلہ واپس

Grant Luden

Grant Luden

لاہور (جیوڈیسک) کھلاڑیوں کے نامناسب رویئے سے پریشان قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو پی سی بی نے منا لیا، بورڈ کے مطابق کوچ اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ہار کے بعد منیجمنٹ سمیت فیلڈنگ کوچ بھی مایوسی کا شکار تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنی شکست کا غصہ اور کہیں نہیں، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن پر ہی اتار دیا،

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل نے فیلڈنگ کوچ سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈن کو قومی کرکٹرز کے اس نازیبا رویے پر انتہائی دکھ ہوا جس پر انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پی سی بی ترجمان کے مطابق گرانٹ لوڈن نے رواں سال 15 مئی کو عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ بورڈ کے مطابق فیلڈنگ کوچ کا کھلاڑیوں سے جھگڑا نہیں بلکہ اختلاف رائے تھا۔