ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور ہرش وردھن کپور رومانوی فلم ‘مرزیا’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انیل کپور کی بیٹی سونم کا شمار بالی ووڈ کی نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے ، جبکہ ان کی دوسری بیٹی بھی بالی ووڈ میں مشہور ڈیزائنر کے طور پر جانی جاتی ہیں. اب اداکار کے بیٹے بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہے ہیں جس پر اداکار پُرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ گھبرائے ہوئے بھی ہیں.
ہرش وردھن کپور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا کی رومانوی فلم ‘مرزیا’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، اداکار کا کہنا ہے وہ اپنے بیٹے کی پہلی فلم کے حوالے سے بہت خوش ہیں وہیں گھبرائے ہوئے بھی ہیں.
نامور اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دو بڑی فلمیں ‘سلم ڈاگ ملینئیر’ اور ‘دل دھڑکنے دو’ اپنے بیٹے کے کہنے پر ہی سائن کیں تھی.
واضح رہے اداکارہ سونم کپور نے سب سے پہلے اپنے بھائی کو ٹویٹر پر مداحوں سے متعارف کروایا تھا.
رواں سال 7 اکتوبر کو فلم ‘مرزیا’ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔