انیل کپور نے دبئی میں اپنی نئی پروڈکشن کمپنی لانچ کر دی

Anil Kapoor

Anil Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) انیل کپور نے دبئی میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی نئی پروڈکشن کمپنی لانچ کی اس کمپنی کا نام انیٹیلا وینچرز رکھا گیا۔

انیل کپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کمپنی کا فلمسازی ، ڈیجیٹل میڈیا، ٹیلنٹ مینجمنٹ، سٹیٹ آف آرٹ سٹوڈیو ، کونٹینٹ کری ایشن کا طریقہ عمل منفرد ہو گا جو اس کمپنی کی خاصیت ہو گی۔

اداکار نے دبئی میں پروڈکشن کمپنی کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ہر قسم کی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنیوں کو متعارف کرنے کیلئے اہم مارکیٹ اور سنجیدہ سرمایہ کاروں کیلئے باعث کشش ہے جہاں مقابلہ بہت زیادہ ہے اور اچھی ساخت والی ہی کمپنی اس مارکیٹ میں دیرپا چل سکتی ہے۔