ممبئی (جیودیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور اب ٹی وی سکرین پر ایکشن دکھائیں گے، ٹی وی سیریل ٹونٹی فور کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ امریکا کی مشہور ٹی وی سیریز ٹونٹی فور کا دیسی ورژن بھارت میں تیار کر لیا گیا ہے۔
اس ٹی وی سیریز میں بالی وڈ اداکارہ انیل کپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹونٹی فور کی کاسٹ میں اداکار انوپم کھیر اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔ یہ ایکشن ڈرامہ جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل پر پیش کیا جائے گا۔