ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کہتے ہیں کہ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں ان کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور کی سلمان خان کی جوڑی لاجواب ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس جوری کو ناظرین بھی پسند کریں گے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انیل کپور نے کہا کہ سونم کپور اور سلمان خان دونوں ہی انتہائی جاذب نظر اور اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ان کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے ، دونوں فلم “سانوریا” میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔ اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں اس جوڑی کو ناظرین بھی خوب سراہیں گے۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلم “پرین رتن دھان پایو” کو دیکھنے کے لیے بہت بے چین ہیں کیونکہ اس فلم میں جہاں فلم میں ان کی بیٹی اور اداکاری سونم کپور اور بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ایک ساتھ نظر آئیں گے، وہیں وہ اس فلم کے ہدایت کار سورج برجاتیا کے بھی بہت بڑے مداح ہیں۔
آج بالی ووڈ کے کئی بڑے فلمساز درحقیقت ان ہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں کیونکہ سورج برجاتیا اپنی فلموں میں بھارتی ثقافت اور مضبوط خاندانی نظام کو پیش کرتے ہیں جو کہ مشرقی معاشرے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ واضح ر ہے کہ فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ 12 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔