جانوروں کی برآمد پر پابندی، ایف پی سی سی آئی کا خیر مقدم

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) سے زندہ جانور کی برآمد پر پابندی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی اعلی قیادت کا خیر مقدم۔ کراچی فیڈریشن ہائوس سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پابندی سے ملک میں گوشت اور دودھ کی رسد بہتر ہوگی۔

جس کے اثرات ان اشیا کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہونگے۔ اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے کئی مقامی صنعتوں کو خام مال کی دستیابی بہتر ہوگی۔ واضع رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال یکم اکتوبر سے ملک سے زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ عائد کیا ہے۔