جانوروں کی امداد، ثانیہ مرزا اپنا ریکٹ نیلامی کریں گی

Sania Mirza

Sania Mirza

ممبئی (جیوڈیسک) ثانیہ مرزا جانوروں کی امداد کیلئے اپنا ریکٹ نیلامی کریں گی، نیلامی سے ملنے والی رقم گھوڑوں اور گدھوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کی جائے گی۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنا دستخط شدہ ریکٹ نیلامی کیلئے پیش کریں گی۔

اس سے حاصل ہونے والی رقم جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کو دی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت میں مذکورہ ٹیم کا قیام 2003 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم گھوڑوں اور گدھوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کی جائے گی۔