ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے عید الاضحی 16 اکتوبر کو ہوگی

Zil Hajj Moon Watch

Zil Hajj Moon Watch

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے عید الاضحی 16 اکتوبر کو ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر سربراہی کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ کراچی کوئٹہ اور قلات سمیت متعدد مقامات پر چاند نظر آ گیا، جس کے بعد پیر سات اکتوبر کو یکم ذی الحج اور ملک بھر میں 16 اکتوبر بروز بدھ عید الاضحی ہوگی۔