لاس اینجلس (جیوڈیسک) فلمساز مارک اوسبورن کی فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے ایک بچے پر مبنی ہے جو کسی خطے کا شہزادہ ہے۔
فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے راشیل میک ایڈمز، جیمز فرینکو، جیف برجز اور رکی گریوس سمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔
فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 29 جولائی کو فرانسیسی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔