اینیمیٹڈ فلم “الہ دین” کے ڈائمنڈ ایڈیشن کا پہلا ٹریلرریلیز

Aladdin

Aladdin

1992 کی بلاک بسٹر فلم الہ دین کے ڈائمنڈ ایڈیشن کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس اینیمیٹڈ فلم الہ دین کو 23 سال کے بعد آج کے دور کے بچوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل کر کے نا صرف دوبارہ سے بنا یا گیا ہے بلکہ اس نئے ڈائمنڈ ایڈیشن میں تما م کر دار بھی پہلے سے زیادہ متاثر کن نظر آئیں گے۔

عرب کی لوک داستان پر مشتمل اس فلم کی کہانی ایک غریب لیکن ایماندار نو جوان الہ دین کے گرد گھومتی ہے جس کے ہاتھ جادو کا چراغ لگ جاتا ہے جسے رگڑتے ہی اس سے نکلنے والا جن نا صرف اس کا دوست بن جاتا ہے بلکہ اس کی شہزادہ بننے کی خواہش کو بھی پورا کر تا ہے۔

الہ دین ،اس کادوست بندر اور جن کے ساتھ ساتھ اس کہانی میں ایک خوبصورت شہزادی کا کر دار بھی اہم ہے جسے نا صرف الہ دین اڑنے والی کارپٹ اور چراغ کی مدد سے ولن شیطان سے بچاتا ہے بلکہ اس کی محبت میں بھی گرفتار ہوجا تا ہے۔ والٹ ڈزنی کی اس فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامورآنجہانی ایکٹرروبن ولیمز،اسکاٹ ونگر اور لنڈا لارکن نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کروائے ہیں جورواں سال 6اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔