نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی 2010 کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم”ہا ٹو ٹرین یور ڈریگن”کے سیکوئل”ہا ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو”کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پس پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں جے بروشل،گیراڈ بٹلر،کیٹ بلینشٹ،کریگ فرگوسن، امیریکا فریرا، جوناہ ،ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو 5 سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔ نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔
ڈریم ورکس اینیمیشن اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فینٹسی فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال 13 جون کو امریکی جبکہ 4 جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔