نیو یارک (جیوڈیسک) مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا ایک بار پھر دشمن کے چھکے چھڑانے کو تیار ہے، اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری ،کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
کنگ فو پانڈا تھری دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی کمپیوٹر اینی میٹڈ کامیڈی مارشل آرٹس فلم کا تیسرا حصہ ہے۔ پو نامی پانڈا اپنی شرارتوں سے شائقین کو محظوظ کریگا۔
فلم میں اداکار جیک بلیک اور انجیلینا جولی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ہدایتکار جینفیر یو نیلسن کی یہ فلم انتیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔