نیویارک (جیوڈیسک) فلمی پنڈتوں کی پیشگوئی کے مطابق اینیمیٹڈ فلم کنگفو پانڈا 3 امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی۔
فلم انتیس جنوری کو شمالی امریکا میں نمائش کے لئے پیش کی گئی اور فلم نے تین دن میں چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کما لئے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ” دی ریوننٹ ” باکس آفس پر دوسرے نمبر ہے۔
ہفتے کے روز سکرین ایکٹرز گلڈ کا بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے لیونارڈو آسکر کے لئے بھی نامزد ہیں۔ سٹار وارز سیریز کی فلم دی فورس اویکنز تیسرے نمبر پر رہی۔