ہالی ووڈ فلم "دی پیرامڈ" کا پہلا کلپ جاری

The Pyramid

The Pyramid

نیویارک (جیوڈیسک) خوف اورسنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم “دی پیرامڈ”کا پہلاکلپ جاری کردیا گیا۔

فلم پیرامڈ کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کے گرد گھومتی ہے جو مصر کے ریگستان میں اہرام کی کھوج لگانے کے دوران بھول بھلیوں میں گم ہوجاتے ہیں۔

اس دوران ان کا سامنا ایک انجانی مخلوق سے ہوتا ہے جو انھیں اپنا شکار بنانا چاہتی ہے۔ خوف و دہشت سے بھرپور فلم 5 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔