انجلینا جولی فلم کی کہانی چرانے کے الزام سے بری

AngilinaJolie

AngilinaJolie

کیلی فورنیا (جیوڈیسک)کیلی فورنیاکی عدالت نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف فلم کی کہانی چرانے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو بری کر دیا۔

کیلیفورنیا کی عدالت نے کہا ہے کہ انجلینا جولی کی فلم دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی کی کہانی مسروقہ نہیں ہے۔ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف کروٹ مصنف جیمز بریڈوک نے دو ہزار گیارہ میں عدالت میں کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔ جمیز بریڈوک نے موقف اختیار کیا تھا کہ انجلینا جولی نے اپنی فلم دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی کی کہانی اس کی کتاب دی سول شیٹرنگ سے چرائی ہے۔

فلم کی کہانی انیس سو نوے کی دہائی میں بوسینیا کی خانہ جنگی کے تناظر میں لکھی گئی ہے جس میں ایک بوسینیائی لڑکی ایک شخص کی محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ مصنف جمیز بریڈوک کی کتاب اور انجلینا کی فلم کی کہانی میں اتنی مماثلت نہیں ہے کہ اس کہانی کو مسروقہ قرار دیا جا سکے۔