انجلینا جولی اور بریڈ پٹ اپنی نئی فلم کی تشہر کیلئے جرمنی پہنچ گئے

Berlin

Berlin

برلن (جیوڈیسک) انجلینا جولی اور بریڈ پٹ اپنی فلم “ورلڈ وار زیڈ ” کی تشہر کے لیے جرمنی پہنچ گئے ۔ انجلینا جولی نے بر لن کے ریڈ کارپٹ پر اپنی سالگرہ کے دن جلوے بکھیرے تو شائقین ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب نظر آئے۔

فلم میں مرکزی کردار بریڈ پٹ کا ہے جس میں وہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بنے ہیں جو مختلف حکومتوں اور فوجوں کا صفایا کرنے والے زومبی کے خلاف جنگ لڑتا ہے۔

فلم “ورلڈ وار زیڈ ” ناول پر مبنی ہے جس کے رائٹس بریڈ پٹ کی کمپنی نے6 سال پہلے خریدے تھے۔ فلم رواں موسم گرما میں ہی ریلیز کر دی جائے گی۔ فلم کو ہالی وڈ کی چند بڑی فلموں میں شمار کیا جا رہاہے۔