ٹوکیو (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنے شوہر اداکار براڈپٹ اور تین بچوں سمیت ٹوکیو پہنچ گئیں۔ جاپان میں انجلینا جولی اقوام متحدہ کی ایک تقریب میں جبکہ براڈ پٹ اپنی فلم ورلڈ وارز کے پریمئر میں شرکت کریں گے۔
کئی روزہ دورے کو مزید خوشگوار بنانے کیلئے ہالی وڈ جوڑا اپنے تین بچوں کو ساتھ لے آیا ہے۔ ٹوکیو ائر پورٹ پر فلمی جوڑے کا شائقین نے انتہائی پرجوش استقبال کیا۔ براڈپٹ کی فلم ایکشن فلم ورلڈ وارز دس اگست کو جاپان کے کئی شہروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔