انجلینا جولی کی نئی فلم میلفیشنٹ کا ٹریلر ریلیز

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی نئی فلم میلفیشنٹ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، سپر سٹار فلم میں جادو گرنی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی “میلفیشنٹ” نامی ایک خوبرو حسینہ کے گرد گھومتی ہے جس کی زمین ، گھر پر دشمن قبیلے کی فوج قبضہ کر کے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

انتقام کی آگ میں سلگتی میلفیشنٹ شیطانی طاقتوں کی مدد سے جادوئی طاقتیں حاصل کر کے دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹتی ہے لیکن پھر اس کی بیٹی اسے انتقام کی آگ سے نکال کرامن کی جانب لے جاتی ہے،فلم مئی دو ہزار چودہ میں ریلیز کی جائے گی۔