انجلینا جولی کی شامی مہاجرین اور بچوں کی امداد کی اپیل

Anjlyna Julie

Anjlyna Julie

ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی نے شامی مہاجرین خاص طور پر بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے انکی امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں اینجلینا نے کہا ہے دس لاکھ شامی بچے خوراک اور پناہ سے محروم ہو چکے ہیں۔ وہ نہ اپنے ملک میں محفوظ ہیں اور نہ ہی دوسرے ملکوں میں، ہزاروں بچے لا حاصل لڑائی میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے دنیا بھر سے متاثرہ بچوں کی مالی اور اخلاقی امداد کی اپیل کی ہے۔