کراچی: انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا آپ میں ملک بیٹھنا اور ملک کے مفاد میں اہم فیصلے کرنا بہت سود مند ثابت ہوگا، کاش ایسا پہلے ہوجاتا اور ہمیں 150 بچوںکی قربانی نہ دینی پڑتی، عمران خان صاحب سے ایک طالبعلم کی حیثیت سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اب دھرنے کو مستقل طور پر ختم کردیں اور مکمل طور پر پارلیمانی اور جمہوری سیاست کریں۔
پاکستان کی تعلیمی اداروں کا بہت حرج ہو چکا ہے، مختلف احتجاج اور فاتحہ خوانی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ والے دن ہی انجمن طلبہ اسلام کے ریسرچ ڈیپارمنٹ بھارتی طالبان اور سازش کی نشاندہی کردی تھی، اور آج سارا میڈیا یہ باتیں کر رہا ہے، جنرل سیکرٹری کراچی سیف الاسلام نے اخباری بیان میں کہا کہ سولہ ستمبر کے لئے تمام سرگرمیوں کا نگران بابر مصطفائی کو مقرر کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کی ضلع تنظیموں نے ضلع ملیر، ضلع وسطی، ضلع شرقی، ضلع کورنگی، ضلع جنوبی، ضلع غربی میں اپنے اپنے حلقہ میں احتجاج ریکارڈ کروایا اور شمعیں روشن کی۔
انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ملیر میں احتجاج، نیپا پر احتجاجی مظاہرہ،لیبر اسکوائر پر احتجاج، گلشن چورنگی پر امن واک، پرانی سبزی منڈی ، پریس کلب اور نمائش پر شمعیں روشن کی گئیں، کھارادار، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ملیر، اور دیگر علاقوں میں فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، ان تمام پراگراموں میں کراچی ڈویژن کی تنظیم کے مختلف اراکین اور صوبائی ناظم محمد زبیر صدیقی نے بھی شرکت کی۔