انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ١٠ رمضان المبارک کو سندھ کے تمام ٢٣ اضلاع میں یوم باب الاسلام عقیدت و جوش جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، ناظم سندھ محمد زبیر ہزاروی
کراچی (خصوصی رپورٹ)انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم محمد زبیر ہزاروری نے صوبہ سندھ کی عاملہ کے ممبران سے اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ١٠ رمضان المبارک کو صوبہ سندھ کے تمام اضلاس میں یوم باب الاسلام سندھ پورے جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا، تمام اضلاع میں ایک ہی دن یوم باب الاسلام کی تقریبات، کانفرنسس کا انعقاد ایک نئی تاریخ رقم کریگا، کراچی، بدین، جاتی، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، ٹنڈو الہیہ یار، ٹنڈو خان، ٹنڈو محمد، ٹنڈو جام، میر پور خاص، میروا گورچانی، شکارپور، لاڑکانہ، نوابشاہ، گھوٹکی، سکھر، بھٹ شاہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف پراگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
ناظم سندھ زبیر ہزاروی کراچی میں، نائب ناظم سندھ عبدالسلام اعوان سکھر میں، جنرل سیکرٹری سندھ میر پور خاص اور میروا گورچانی میں، جوائنٹ سیکرٹری سندھ شکارپور اور لاڑکانہ میں خطاب کرینگے۔