کراچی: علماء مشائخ کونسل کے ربطہ سیکرٹری علامہ شبیر قادری نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام، انجمن مشتاقان عطار اور علماء مشائخ کونسل گلستان جوہر کے زیر اہتمام یا رسول اللہ کانفرنس بروز ہفتہ گلستان جوہر بمقام جوہر پولیس تھانہ کی شاہراہ پر بعد نماز عشاء ہو گی۔
اس کانفرنس کی صدارت فدایان ختم نبوتۖ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کرا چی کے امیر مفتی عبدالحلیم ہزاروی کرینگے، کانفرنس مفتی محمد حسین فاروقی کی زیر سرپرستی منعقد کی جا رہی ہے، انجمن طلبہ اسلام اور انجمن مشتاقان عطار کے مشترکہ اعلامیہ میں علامہ شبیر قادری نے کہا کہ اس انجمن کا مقصد تمام عالم اسلام کے دل میں عشق رسولۖ کی شمع فروزاں کرنا ہے اور انہوں انقلاب نظام مصطفیۖ کے لئے تیار کرنا ہے۔
اس کانفرنس میں جمعیت علماء پاکستان، انجمن طلبہ اسلام، مرکزی جماعت اہل سنت اور مقامی انجمن کے زمہ داران اور کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کرینگے۔