انجمن طلبہ اسلام کا مقصد طلبہ کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں عشق مصطفی کا جذبہ اجاگر کرنا ہے، زبیر صدیقی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ31جنوری 2016بروز اتوار آرام باغ پارک ، شاہراہ لیاقت، نزد برنس روڈ ، کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ سطح کے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن منعقد کیا گیا ہے۔

اس کنونشن میں ممتاز دفاعی تجزیہ نگار اوریا مقبول جان، بانی انجمن مفتی جمیل احمد نعیمی، سیکرٹری جنرل جے یو پی شاہ محمد اویس نورانی صدیقی، ڈاکٹر صدیقی راٹھور، جے یو سندھ کے رہنما علامہ شفیق قادری، عبدالمجید نورانی، محمد امین نورانی ، محمد مستقیم نورانی، مفتی غوث بغدادی، مفتی غوث صابری، مفتی عبدالحلیم ہزاروی، میٹرک بورڈ کے چیہرمین ڈاکٹر انوار احمد زئی، ڈاکٹر علامہ رضون نقشبندی، عثمان عامر عباسی،رمضان دانش، میمن ویلفیئر کے صدر عثمان پردیسی، میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن، سابق ایم این اے عثمان خان نوری، سابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈاکٹر قیصر جامعہ کراچی، ڈاکٹر سہیل شفیق جامعہ کراچی، ڈاکٹر خالد جمال جامعہ کراچی، سید ویلفیر کے احمر اللہ صدیقی، علامہ ظفر اقبال الازہری، پروفیسر احمدصدیقی، اسماعیل لائل پوریہ، نوائے وقت سے عبدالحمید اشرفی اور دیگر سماجی، مذہبی، سیاسی اور طلبہ رہنما شرکت کرینگے۔

مرکزی دفتر رضا لائبریری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، فکری، نظریاتی اور مذہبی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں عشق مصطفیۖ اور محبت پاکستان کا جذبہ اجاگر کرناہے، میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن شہدائے آرمی پبلک اسکول، باچا خان یونیورسٹی اور شہدائے نشتر پارک کو ایصال کیا جائے گا، میلاد مصطفیۖ کی اصل ناموس رسالتۖ کا دفاع ہے،پاکستان کا قیام ختم نبوتۖ کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا،انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ دو قومی نظریہ مجدد الف ثانی نے پیش کیا، عملی طور پر وضاحت اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی نے کی۔

قائد تحریک پاکستان مولانا حامد بدایونی نے زمین تیار کی، پاکستان کی اذان شاہ عبدالعلیم صدیقی مدنی دی، خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور حقیقت کے نقشے پر تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے کی، انجمن طلبہ اسلام طلبہ کی تعلیمی، فکری، نظریاتی اور مذہبی تربیت کے لئے سال بھر مختلف پروگرام پاکستان کے ہر شہر، ضلع، تحصیل اور صوبوں میں منعقد کرتی رہتی ہے، اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے31جنوری 2016بروز اتوار آرام باغ پارک ، شاہراہ لیاقت، نزد برنس روڈ ، کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ سطح کے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کو اہتمام کیا گیا ہے، جسے تین منفرد نشستوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی نشست میں انجمن طلبہ اسلام کے ذمہ داران اور ہمدردوں کے درمیان تقریریمقابلہ جات، دوسرے مرحلے میں تنظیمی خطابات اور تیسری نشست میں قائدین اور مہمان مقررین کے خطابات کروائے جائیں گے۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے اس موقع پر صحافی حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام پاکستان 1968 میں طلبہ و طالبات کے دلو ں میں عشق مصطفیۖ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے بنائی گئی تھی جس کے بانی حضڑت علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی دامت برکارتہم ہیں، انجمن طلبہ اسلام نے پاکستان کی اہم ترین تحریکوں میں ہر اول دستے کو کردار کیا ہے، تحریک ناموس رسالتۖ، تحریک ختم نبوتۖ، تحریک نظام مصطفیۖ میں انجمن کے طلبہ نے بھرپور کرداد ادا کیا، فوجی آمروں کے خلاف بھی انجمن طلبہ اسلام سینہ سپر رہی،31 جنوری 2016بروز اتوار آرام باغ پارک ، شاہراہ لیاقت، نزد برنس روڈ ، کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ سطح کے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن طلبہ کے لئے امید نور اورصبح بہاراں کا سبب بنے گا،اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام ضلع وسطی کے عزیر ہزاروی اور زوار صدیقی بھی موجود تھے۔

جاری کردہ۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔صوبہ سندھ کراچی ڈویژن
0311-0442922