کراچی : انسانیت سوز مظالم، مظلوموں کی قتل و غارت گری، قاتلوں کی دیدہ دلیری ، مسلم مائوں و بہنوں کی عصمت دری، بچوں کو بھون کر جلا یا جانا اور اس پر مسلم امت اور امت کے نگہبانوں کی خاموشی وہ مقام ہے جہاں انسانیت زندہ درگور ہو جاتی ہے۔
انسانی حقوق کا مداوا کرنے والی اور خود کو ہیومن رایٹ چیمپین سمجھنے والی تمام این جی اوز کو برما میں جاری مسلم اقلیت پر ظلم و ستم نظر نہیں آرہا ہے؟ کیونکہ برما کے مسلمانوں کی وکالت کرنے پر مغربی آقائوں سے پیسہ نہیں ملے گا اس لئے کوئی بھی این جی او کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔
گزشتہ رمضان میں فلسطین کے مسلمانوں پر گولہ باری اور قتل و غارت گری کی گئی، اس سال یمن، شام اور میانمر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے،، بدھا کے ماننے والوں نے اس صدی کی سب بڑی دہشت گردی کی ہے، اب بدھ مت کے ماننے والے ہم سے خیر کی امید نہ رکھیں۔