کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام ملک گیر سطح پر غازی ممتاز قادری کی رہائی کے لئے مسلسل تحریک اور جدوجہد جاری رکھے گی، گرفتاریاں اور دھمکیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہیں بنوں کی جیل سے چار سو دہشت گرد چھرائے جا سکتے ہیں تو پھر ہم ایک غازی کے لئے اس حد تک جانے کا بھی حوصلہ رکھتے ہیں، انتظامیہ ہمارے پرامن اور آئینی و جمہوری تقاضوں کے مطابق ہونے والے جلسوں اور جلوسوں میں رکاوٹ دالے گی تو نتائج کی خود زمہ دار ہوگی۔
امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے پیروکار اور نفاذ نظام مصطفیۖ کے خادمین کسی صورت گرفتاریوں اور پولیس گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، نشترپارک میںتنظیمات اہل سنت کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہاکہ انجمن طلبہ اسلام نے غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے مکمل لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے حوالے سے تمام سنجیدہ مذہبی و سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، انجمن طلبہ اسلام کے تھنک ٹینک نے ملک بھر میں ایک ہی روز دھرنا ترتیب دیا ہے۔
تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اس نقطہ پر لایا جائے گا کہ اب غازی ممتاز رہائی تحریک کا دائرہ کار شہر اور علاقے سے پورے ملک تک بڑھادیا جائے، آج عوام اہل سنت اپنے تمام قائدین کو ایک اسٹیج پر دیکھ رہی ہے، یہ غازی ممتاز حسین قادری کے ولی ہونے کی واضح کرامت اور دلیل ہے،اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور اے ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نبیل مصطفائی نے کہا کہ ہم نے کل غازی ممتاز حسین قادری رہائی کی تحریک ڈیرہ مراد جمالی سے پورے بلوچستان میں شروع کردی ہے۔
انجمن طلبہ اسلام غازی کی رہائی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، نعیمی قافلہ اور نورانی لشکر غازی ممتاز کو رہا کروا کر دم لے گا، ڈیرہ مراد جمالی میں انجمن طلبہ اسلام بلوچستان کی جانب سے عظیم الشان لبیک یا رسول اللہۖ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی تحریک کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور تمام اضلاع کی رابطہ کونسل بھی ترتیب دی گئی، ڈیرہ مراد جمالی میں خصوصی شرکت لاہور سے مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی اور کراچی سے رکن انجمن سیف الاسلام نے کی۔
مرکزی جوائنٹ سیکرٹری یعقوب قادری نے تحریک کا باقائدہ آغا ز کیا، انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے نشتر پارک میں لبیک یا رسول اللہ ۖ کے شرکاء و طلبہ کے لئے استقبالیہ کیمپ میں طلبہ کی بھرپور شرکت اور انجمن طلبہ اسلام میں شمولیت خۖش آئند ہے، استقبالیہ کیمپ میں طلبہ کے لئے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے جامعات و مدارس داخلہ فارم، داخلے کی معلومات اور دیگر تعلیمی رہنمائی کے لئے لٹریچر اور مواد رکھا گیا، اس تعلیمی لٹریچر سے سینکڑوں طلبہ نے استفادہ لیا۔
انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کے لئے میڈیا سیل ترتیب دیا ہے، میڈیا سیل انچارج برادر سیف اسلام کو دی گئی، صحافی حضرات برادر سیف الاسلام سے رابطہ کریں۔