انجمن طلبہ اسلام پاک افواج کا سلام پیش کرتی ہے۔ سیف الاسلام

 Anjuman Tulba Islam

Anjuman Tulba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام با اصول، باوقار اور تاریخی طلبہ جماعت ہے، ہم نے ہر دور میں مختلف حب الوطنی سے سرشار تحریکوں میں حصہ لیا، نفاذ نظام مصطفیۖ کی تحریک ہو، مقام مصطفیۖ کی تحریک ہو، عقیدہ ختم نبوت ۖ کے تحفظ کی بات ہو، ناموس رسالتۖ کا پیغام ہو، انجمن طلبہ اسلام نے ہر دور میں اکابرین اہل سنت کے شابہ بشابہ کام کیا۔پاک ا فواج کی لازوال قربانیوں کے حوالے انہوں نے کہا کہ پاک افواج کا آئینی اور دستوری کردار ہمارے لئے باعث فخراو ر اعزاز ہیں، ہمارے شہیدسپاہی ہماری غیرت و حمیت کے ضامن ہیں، انجمن طلبہ اسلام پاک افواج کا سلام پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ٹائون کی تربیتی نشست خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جنرل سیکرٹری کراچی سیف اسلام نے کہاکہ انجمن طلبہ اسلام ایک دستوری اور منشوری طلبہ جماعت ہے، اور اس بات کو بخوبی جانتی ہے کہ اس ملک میں کو ن سا کام آئین، قانون اور جمہوریت کے مطابق ہورہا ہے، اور کون سا عمل آئین ، قانون اور جمہوریت کے خلاف ہو رہا ہے، قوم کا مستقبل یعنی طلبہ موجودہ حالات میں سخت انتشار اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں، نشست سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام گلشن اقبال ٹائون کے کنوینر اشتیاق احمد نورانی نے کہا کہ بیس ستمبر بروز ہفتہ انجمن طلبہ اسلام گلشن اقبال ٹائون کی جانب سے عقیدہ ختم نبوتۖ اور دفاع پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں قائد طلبہ حافظ احسان الحق نورانی کو دور ہ کراچی پر آنے پر استقبالیہ دیا جائے گا، اس تربیتی نشست میں ناظم گلشن بلاک ٥ برادر طحہ قریشی، سید عمران علی شاہ، توقیر زاہد، فرحان قادری، خواجہ ظہیر نقشبندی، در محمد حسینی، اسلم رحمن، عبدالماجد، قاضی شبیر، حفیظ اللہ او ر دیگر طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔