انجیلینا جولی نے پیسا کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Anjeela Julie

Anjeela Julie

نیویارک (جیوڈیسک) انجیلینا جولی نے پیسا کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، پچھلے سال سب سے زیادہ پیسے کما کر پہلے نمبر پر آ گئیں۔ امریکی میگزین فوربس نے ٹاپ 10 سیلیبریٹیز کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق انجیلینا جولی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہیں۔

آسکر ونر جینیفر لارنس 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہیں اور گزشتہ سال ٹاپ کرنے والی کرسٹین اسٹیورٹ فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ انھوں نے اس سال 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے۔