ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں سولہ سال قبل منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں سو سے زائد فوجی جرنیلوں پر مقدمہ شروع کر دیا گیا۔ ترکی کی عدالت میں سابق چیف آف اسٹاف سمیت حاضر اور ریٹائرڈ اہلکاروں سمیت ایک سو تین فوجیوں پر سولہ سال قبل نجم الدین اربکان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں مقدمہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ترکی میں گذشتہ چند سالوں میں فوج پر چلنے والا یہ دوسرا اہم مقدمہ ہے۔
اس سے قبل رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں فوجیوں پر مقدمہ زیر سماعت ہے۔ یہ مقدمہ طیب اردگان کی پارٹی کے لئے اہمیت رکھتا ہے کہ رجب طیب اردگان کا تعلق بھی اربکان کی اسلامی پارٹی سے ہے۔ جسے سولہ سال قبل بر طرف کر دیا گیا تھا۔