بحیرہ اسود میں افغان تارکین کی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک

 Afghan Migrant Boat

Afghan Migrant Boat

انقرہ (جیوڈیسک) ترک شہر استنبول کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں عورتوں اور بچوں سمیت 42 افغان باشندے سوار تھے ریسکیو آپریشن میں اب تک 24 لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہے۔

آپریشن میں 7 کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق رواں سال اب تک مختلف مقامات پر 3 ہزار 2 سو تارکین وطن یورپی ممالک جانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھوب یٹھے ہیں۔