انقرہ: کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کوروکنے کیلئے شامی اپوزیشن کی اپیل

National Council

National Council

شامی اپوزیشن سیرین نیشنل کونسل نے امریکا اور روس سے اپیل کی ہے کہ شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ شامی اپوزیشن نے یورپی یونین سے بھی اپیل کی ہے کہ یورپی یونین کے ممالک شامی حکومت پر دبا ڈالنے کیلئے اپنی پابندیوں کو فوری نافذ کریں۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے گذشتہ روز ملاقات کی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شام میں متحارب فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے تاکہ شام میں کسی بھی فریق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کا جائزہ لیا جا سکے۔