ترکی میں ہزاروں لوگوں نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کے شرکا نے قابض مصری حکومت کیخلاف سخت احتجاج کیا. ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ یہاں مصر میں جمہوریت کی بقا اور امن کے قیام کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
ریلی کے شرکا نے کہا کہ وہ مصر اور مصری عوام کے ساتھ ہیں اور ہمشہ ساتھ دیتے رہینگے۔ مصر میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کی اقتدار سے زبردستی علحیدگی کیخلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مرسی کے حق میں مظاہروں نے زور پکڑلیا ہے۔