ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے مشرق وسظی میں قیام امن اور شام کے تنازعے پر حماس کے رہنما خالد مشعل اور اسمعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔
ترکی کے وزیر اعظم اردگان نے فلسطینی وزیر اعظم اسمعیل ہانیہ اور حماس رہنما خالد مشعل سے انقرہ میں ملاقات کی ترک وزیر اعظم اور فلسطینی رہنماں کی ملاقات حماس کی جانب سے لبنان کی حزب اللہ کو شام سے اپنے جنگجو واپس بلانے کے بیان پر اگلے روز ہوئی۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے امن کی بحالی اور شام کے تنازعے کے حوالے سے موضوع زیر بحث رہا۔