انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے سرکاری ٹی وی ’این ٹی وی‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’ایف 16‘ طیارے نے انقرہ میں حکومت کا تختہ الٹنے والے گروپ کے زیراستعمال ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اناطولیہ‘ کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم 17 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انقرہ میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والے ٹینکوں سے فائرنگ کی گئی ہے۔ استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں۔