انقرہ : مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

Ankara Protesters

Ankara Protesters

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا، وزیر اعظم طیب اردگان نے حامیوں سے رواں ہفتے کے آخر میں ریلیاں نکالنے کے لیے تیاریاں شروع کرنے کو کہا ہے۔

ترکی کے مختلف شہروں میں کئی روز سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ استنبول کے تقسیم چوک پر مظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ دارالحکومت انقرہ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مظاہروں میں شامل کچھ منچلے افراد رقص کر کے وقت گزارنے میں مصروف نظر آئے۔

دوسری جانب ترک وزیراعظم طیب اردگان نے مخالفین کو خبر دار کرتے ہوئے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ استبول اور انقرہ میں ریلیاں نکالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ترکی میں کئی روز سے جاری مظاہروں میں اب تک 3 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔