انقرہ: 10 ہزار کرد افراد کا حکومتی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ

Ankara Demonstrated

Ankara Demonstrated

ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں ہزاروں کرد افراد نے حکومتی اصلاحات اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ترک صوبے دیار باقر میں دس ہزار سے زائد کرد باشندوں نے کردستان ورکرز پارٹی کے سربراہ عبداللہ اوکلان کی قید اور وزیراعظم طیب اردگان کی جانب سے پیش کی گئیں۔ اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو اصلاحات پیش کی وہ کرد قوم کے حقوق اور مسلح کرد شدت پسندوں سے صلح کے لیے ناکافی ہیں جبکہ جیل میں قید کرد سربراہ کو آزاد کرنے کے وعدے پر بھی عملدآمد نہیں کیا گیا۔

ترکی میں کردوں اور سیکیورٹی فورسز میں تصادم کے باعث اب تک چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے تاہم ایک سال سے حکومت اور کردوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔