انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو چیف کمانڈر کی حیثیت سے وہ سب سے پہلے عفرین پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے آماسیا ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصیا پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے اور آپریشن کے دوران 7 ترک فوجیوں اور 13 آزاد شامی فوج کے اہلکاروں سمیت کل 20 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
یورپی پارلیمنٹ میں ترک فوجیوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کئے جانے کے باوجود آپریشن جاری رہیگا۔