لالہ موسیٰ کی خبریں 22/12/2013

نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر اپنے ساتھی سمیت قتل ،راہگیر بھی جاں بحق
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر اپنے ساتھی سمیت قتل ،راہگیر زخمی، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں نندووال کا رہائشی پولیس سب انسپکٹر محمد اصغر اپنے کزن مشرف ولد محمد اشرف کے ساتھ آلٹو کار نمبری آر آئی اے 6186 پر جا رہا تھا کہ سرکلر روڈ پر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار سب انسپکٹر محمد اصغر اور اس کا کزن مشرف ولد اشرف سکنہ نندووال موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر عدیل سکنہ چراغ پورہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ عدیل چند روز قبل انگلینڈ سے گھرآیا ہے جبکہ مقتول سب انسپکٹر محمد اصغر راولپنڈی میں تعینات تھا سٹی پولیس لالہ موسیٰ جائے وقوعہ پر نصف گھنٹے تاخیر سے پہنچی وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔آخری اطلاعات آنے پر تیسرا زخمی عدیل ولد جاوید اقبال محلہ چراغ پورہ جو ٹراما سنٹر میں زیر علاج تھا وہ بھی دم توڑ گیا ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 24 دسمبر کوعدیل کے بھائی کی شادی تھی جس کی وجہ سے پاکستان آیا تھا۔
———————
——————–
سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے چوہدری توقیر اکرم کائرہ و دیگر شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 27 دسمبر بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے کمانڈر شہزاد لائبریری کے توقیر شہید ہال میں منعقد ہو گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے چوہدری توقیر اکرم کائرہ و دیگر شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 27 دسمبر بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے کمانڈر شہزاد لائبریری کے توقیر شہید ہال میں منعقد ہو گی جس میں مختلف سیاسی و سماجی قائدین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،حسب روایت توقیر شہید کی قبر واقع نوگزہ قبرستان پرپھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی توقیر شہید لوورز کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد شفیق امجد نے بتایا کہ برسی کو شایان طریقہ سے منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
———————
——————–
میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی 24 وارڈوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی 24 وارڈوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،ریٹرننگ افسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ قیصر امین وڑائچ سے سینکڑوں افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے توقع ہے کہ 27 دسمبر کو آخری روز کاغذات زیادہ جمع کروائے جائیں گے۔
———————
——————–
مصطفائی تحریک پاکستان لالہ موسیٰ کااجلاس صدارت امیر ڈاکٹر زاہد حسین خاور سیالوی منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مصطفائی تحریک پاکستان لالہ موسیٰ کا اجلاس صدارت امیر ڈاکٹر زاہد حسین خاور سیالوی منعقد ہوا تلاوت رانا تنویر نقشبندی اور نعت شریف رانا نعیم نقشبندی نے پیش کی،اجلاس میں خاور سیالوی نے مرکزی اجلاس کا پروگرام پیش کیا اور بتایا کہ امید ہے کہ آپ ایمان و محبت کی بہتری کیفیت میں مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے شب و روز کوشاں ہوں گے آپ کی انہیں کوششوں میں مزید موثر اور تنظیمی کام کی بہتری کے لیے موجودہ حالات کے موافق نافذ العمل طریقہ کار طے کرنے کے لیے مصطفائی تحریک پاکسان کی مرکزی انتظامیہ اور مشاورتی کونسل کا اجلاس امیر میاں فاروق مصطفائی کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔
———————
——————–
انچارج سی آئی اے سٹاف گجرات نے تھانہ صدر کھاریاں سے پکری جانے والی منشیات فروش کا مقدہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں دے دیا گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) انچارج سی آئی اے سٹاف گجرات نے تھانہ صدر کھاریاں سے پکری جانے والی منشیات فروش کا مقدہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں دے دیا گیا،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز انچارج سی آئی اے سٹاف گجرات شوکت علی ٹوپہ نے شمیم المعروف بلی کو مبینہ طور پر تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ الغنی پیٹرولیم چک پیرانہ سے پکڑ کر منشیات برآمد کی لیکن تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرنے کی بجائے تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ محلہ رفیق آباد میں گرفتاری شو کر کے تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کر دیا،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موصوف شوکت ٹوپہ اس سے قبل تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں تعینات رہ چکے ہیں اور اپنی تعیناتی کے دوران اپنوں نے ایسا کوئی قابل ذکر کارنامہ سر انجام نہیں دیا۔
———————
——————–
الحاج شیخ عبدالخلیل اور انکے صاحبزادوں نے وارڈنمبر 21 کے مکینوں کو جنازہ گاہ کیلئے 15 مرلے قیمتی اراضی عطیہ کر دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)الحاج شیخ عبدالخلیل اور انکے صاحبزادوں نے وارڈنمبر 21 کے مکینوں کو جنازہ گاہ کیلئے 15 مرلے قیمتی اراضی عطیہ کر دی اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ وارڈ نمبر 21 میں شامل حاجی پورہ، کیمپنگ گرائونڈ کے مکینوں کے قبرستان واقع نزد ریلوے لائن دھامہ میں جنازہ پڑھنے کیلئے جگہ نہ ہونے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنکا پڑتا تھا گذشتہ روز ایدھی آف لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل اور انکے صاحبزادوں شیخ ساجد محمود،شیخ طارق محمود،شیخ ناصر محمود،شیخ خالد محمود،شیخ آصف محمود نے قبرستان سے ملحقہ اپنی انتہائی قیمتی اراضی پندرہ مرلے جنازہ گاہ کیلئے وقف کر دی اہل علاقہ نے الحاج شیخ عبدالخلیل اور انکے صاحبزادوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
———————
——————–
لالہ موسیٰ میں آٹے کی قلت کا اے سی کھاریاں نے نوٹس لے لیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ میں آٹے کی قلت کا اے سی کھاریاں نے نوٹس لے لیا،ٹی ایم اے کے زیر اہتمام 24 دسمبر بروز منگل سٹیشن چوک کمیٹی روڈ پر آٹے کا سٹال لگایا جائے گا جہاں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا765روپے میں فروخت کیا جائے گا لالہ موسیٰ میں آٹے کی مصنوعی قلت اور 1000 روپے سے 1200 روپے فروختگی کا اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ منگل کو لالہ موسیٰ میں آٹے کے حوالہ سے خصوصی سٹال لگایا جائے ،سی او لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی نے بتایا کہ ابتدای مرحلہ میں یہ سٹال ایک دن کے لیے لگایا جائے گا اگرضرورت محسوس کی گئی تو آئندہ ہر ہفتہ آٹے کا سٹال لگانے کا اہتمام کیا جائے گا جہاں آٹا سرکاری نرخ پر اور بہترین کوالٹی کا مہیا کیا جائے گا۔
———————
——————–
عوامی شہری اتحاد کے امیدواران کونسلرز نے حاجی ناصر علی اور ملک سراج اشرفی کی قیادت میں ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ میں ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) عوامی شہری اتحاد کے امیدواران کونسلرز نے حاجی ناصر علی اور ملک سراج اشرفی کی قیادت میں ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ میں ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے تاکہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار سکیں،اس موقع پر عوامی شہری اتحاد کے صدر حاجی ملک ناصر علی نے کہا کہ شہریوں کی بالادستی تسلیم کرنے والی ہر سیاسی جماعت اور سیاسی گروپ کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں وہ ہم سے مذاکرات کریں اور اکٹھے مل کر الیکشن تیار ہیں۔
———————
——————–
سیالوی چوک سیدا گول محلہ نارمل سکول سے غلام عباس بھٹہ کی بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔ مبشر بٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) وارڈ نمبر 9سے غلام عباس بھٹہ کو کامیاب کرائیں گے۔سیالوی چوک سیدا گول محلہ نارمل سکول سے بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہارسینئر نائب صدر آئی ایس ایف لالہ موسیٰ مبشر بٹ آف جوگی محلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 9 لالہ موسیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس بھٹہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ میں انتہائی مضبوط جماعت ہے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہر وارڈ میں اپنے امیدواروں کے کامیابی میں کردار ادا کرے گی۔
———————
——————–
مہنگائی کے خلاف لاہور میں احتجاج نے ثابت کر دیا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آچکے ہیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) مہنگائی کے خلاف لاہور میں احتجاج نے ثابت کر دیا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آچکے ہیںاور اگر حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو حکومت عوامی سیلاب میں بہہ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ناصر باغ سے لے اسمبلی حال تک عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا ثبوت تھا کہ اب لاہور میاں برادران کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔عوام میاں برادران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب عوام اپنے حقوق کا خود تحفظ کریں گے اور اگر آئین کے مطابق عوام کو حقوق نہ ملے تو عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے جس طرح مال روڈ لاہور پر نکلے ہیںاسی طرح پاکستان کی ہر سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا حق حاصل کرنے کیلئے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی قرضوں سے نجات پانے اور پاکستانی معشیت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے ملکی وسائل اور افرادی قوت پر بھروسہ کرنا ہو گا ۔لاہور دھرنا سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید،صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری ،صوبائی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر یاسمین راشد،شبیر سیال اور دیگر سے ملاقاتیں بھی کیں۔
———————
——————–
مرزا جہانگیر محمود کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، نوازش علی شیخ و دیگر راہنما
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) مرزا جہانگیر محمود کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوںنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سہیل نواز خان،غلام عباس بھٹہ ،نوید اختر قریشی ایڈووکیٹ،مبشر بٹ ،مرزا خرم شہزاد، ذیشان علی شیخ ،امجد نوید شیخ ،احتشام افضل شیخ اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ مرزا جہانگیر محمود کووارڈ نمبر 3 لالہ موسیٰ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے میں تحریک انصاف کے تمام کارکنان اپنا کردار ادا کریں گے اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لالہ موسیٰ میں انتہائی مضبوط جماعت بن چکی ہے اور انشاء اللہ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار ہی چیئرمن بنے گا۔
———————
——————–
25 دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت بھرپور احترام، وقار اور جوش و جذبہ سے منایا جائے،چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی کوہدایت
لاہور (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے تمام صوبائی صدور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت بھرپور احترام، وقار اور جوش و جذبہ سے منایا جائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تمام صوبائی دفاتر میں شاندار تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں حیات قائداعظم کے مختلف پہلوئوں اور قیام پاکستان کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے۔ انہوں نے ان تقاریب میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے۔
———————
——————–