گیس بحران شدت اختیار کر گیا

Gas

Gas

سرگودھا (جیوڈیسک) جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں مختلف علاقوں اقبال کالونی چوک فیکٹری ایریا جناح کالونی’ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن استقلال آباد’ رحمانپورہ اولڈ سول لائن میں عوام جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے محکمہ سوئی گیس حکام کے خلاف سخت احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی’ اور کہا کہ بڑے بڑے ایوانوں اور بنگلوں میں بیٹھ کر بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کا شیر بجلی کے بعد گیس بھی پھانک گیا ہے

جس سے عوام پریشان سے پریشان حال ہو رہے ہیں۔ فیکٹری ایریا میں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر تھا کہ شیر کی بجائے گیدڑ کو ووٹ دے دیتے تا کہ وہ اپنی بل میں چھپا رہتا’ تا کہ بجلی کے بعد گیس تو بچی رہتی۔ مظاہرین نے سوموار کے روز محکمہ سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان بھی کیا۔