ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سوزین خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے تھے جہاں یہ فیصلہ کرنا ناگزیر ہو چکا تھا کہ ہم ساتھ نہ رہیں۔ کسی غلط رشتے کے بارے میں احساس کر لینا بھی اہم ہوتا ہے۔
سوزین خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر ہریتھک روشن بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔
سوزین نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں اور اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ہم نے بچوں کی وجہ سے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔