کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایم اے پریویس اور فائنل (پرائیویٹ/ ریگولر) کے سالانہ امتحانات 2014 ء کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امتحانات آج بروز بدھ 29 جولائی تا 08 اگست 2015 ء منعقد ہونگے۔
واضح رہے کہ امتحانات دوپہر 2 تا5 بجے شام جبکہ جمعہ کے روز دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے۔
ایم اے پریویس اورفائنل(ریگولر وپرائیویٹ) کے امتحانات میں تقریباً 11068 طلباء وطالبات شریک ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
ایسے طلبا وطالبات جنہیں تاحال ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج بروز بدھ 29 جولائی کو بھی صبح 9 تا دوپہر ایک بجے تک ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید، دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اصل رجسٹریشن کارڈ اوراصل قومی شناختی کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہو گا۔