جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کا 31 واں سالانہ جلسہ اور چھٹی تقریب بخاری شریف

Karachi

Karachi

کراچی: جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کا 31 واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و چھٹی تقریب ختم بخاری شریف 11مئی 2014 بروز اتور بوقت صبح 9 بجے منعقد ہوگا۔بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس جامعہ عثمانیہ کے شیخ الحدیث اور جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے استاد حدیث مولانا قاری مفتاح اللہ دیں گے۔

کراچی کے نامور علماء کرام و مشائخ عظام کے علاوہ جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکٹریٹری علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو ، عالمی تحفظ ختم نبوة کراچی کے امیر مولانا اعجاز مصطفی ، جامعة العلوم الاسلامیة علامہ بنوری ٹاؤن کے ناظم مولانا امداد اللہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

علاوہ ازیں جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مہتمم قاری محمد عثمان نے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دورہ حدیث، تجوید و قرات اور حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کی جائے گی اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔