سالانہ عظیم الشان محفل نعت بمقام پیرجھٹولاں والے دربار شریف پر آج منقد ہو گی
Posted on November 25, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : فیضان نظر پیر سید نصیرالدین نصیرآف گولڑہ شریف،زیر سایہ پیر سید زید الحسین شاہ بخاری صاحب ،زیر نگرانی پیرسید مجاہدحسین شا ہ بخاری گولڑی ۔بمقام جٹھولاں والے دربار شریف کاہنہ نوپر سالانہ محفل نعت آج 26نومبر بروز منگل (21محرم الحرام) کومنعقد ہوگی۔جس میں ملک کے نامور نعت خواں حافظ محمد شہزاد قادری،حاجی محمد طیب عطاری قادری،حافظ عمرعطاری ،حافط محمد حسین رضا،ساحر قریشی ،حافظ محمد آصف رضا،حاجی صدیق اکبراور دیگر آپۖ کی شان اقدس میں گلدستہ نعت پیش کریں گے۔
محفل کے اختیام سے پہلے محفل سماع ہوگی جس میں المشہور منیر بھولے خان قوال شاگرد خاص سائیں طفیل اور ماسٹر منیر حسین اپنی ٹیم کے ساتھ صوفیا اکرام کا کلام سنا کر محفل کی رونق کو دوبالا کریں گے۔ محفل کے مہمان خصوصی محمدتوفیق چشتی صابری ہونگے،جبکہ مہمانان گرامی محمد رضا ایڈوکیٹ ،تجزیہ نگار:امتیاز علی شاکر،پروفیسرآصف محمود چشتی،محمد رمضان گجر،چوہدری مدثر ،ڈاکٹرمحمدآصف ناز ،غلام مصطفی بھٹی ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com