کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) حضرت غلام دستگیر اکیڈمی پاکستان تحریک باہو کمالیہ برانچ کے زیر اہتمام 21 اپریل 2017 بروز جمعۃ المبارک کا خصوصی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت پیر سید فیض اللہ شجاع الگیلانی البغدادی صاحب کی امامت میں مسجد انوار مصطفےٰ ذیشان کالونی کمالیہ میں ہو گا ۔اسی روز سالانہ محفلِ نعت بعد از نمازِ عشاء بمقام جامعہ مدرسہ غوثیہ فریدیہ محلہ بلال گنج نزد بھلے والا چوک کمالیہ میں منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت جناب پیر سلطان محمد سرمد القادری مدظلہ العالیٰ مرکزی امیر پاکستان تحریک باہو دربار سلطان باہو والے کریں گے۔محفل میں حضرت سخی پیر سید فیض اللہ شجاع البغدادی گیلانی سجادہ نشین دربار اقدس پیر بغداد شریف پھلروان سرگودھاوالوں کی خصوصی آمد ہو گی۔
جناب پیر سلطان محمد سرمد القادری، اور حضرت علامہ مولانا قاری عابد حسین سلطانی صاحب آف جام پور والے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ محفل میں حضرت علامہ مولانا محمد صادق سیالوی صاحب مہتمم جامعہ انوار مصطفیٰ کمالیہ ،حضرت علامہ مولانا عبد الستار فریدی صاحب ، ملک محمد شریف صاحب چئیرمین بلدیہ کمالیہ، قاری بشارت رضوی صاحب، حضرت علامہ مولانا ثاقب رضا المدنی، ملک امجد یعقوب صاحب سابقہ چئیرمین،مہمان خصوصی تشریف لائیں گے۔
تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری خلیل الرحمن صاحب،نقابت محمد وسیم عباس طاہر قادری صاحب حاصل کریں گے۔ثناء خوانِ مصطفیٰ میں رحمت علی عاصی صاحب آف گوجرہ، اعجاز احمد فریدی صاحب، کاشف فاروق نوشاہی صاحب، عطا ء المصطفیٰ عدیل چشتی صاحب شامل ہیں،جو ہدئیہ عقیدت کے پھول نچھاورکریں گے۔ محفل کے اختتام پر لنگر مصطفائی عام ہو گا۔