کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوارِ اہلبیت نعت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تیسری عظیم الشان بارہ روزہ محفل نعت کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے پہلی محفل شاہ فیصل کالونی میں درگاہ حضرت الحاج خواجہ نیاز احمد قادری جس کی مزبانی کے فرائض صاحبزادہ سلطان نیاز قادری نے کی۔
دوسری محفل (آج) مورخہ 30نومبر بعد نماز عشاء عبدالعزیز مگسی کی رہائش گاہ گلستان جوہر میں منعقد ہوگی ۔تیسری محفل یکم دسمبرکو آصف نظر الدین کی رہائش گاہ ہاجرہ آباد شاہ فیصل کالونی ،چوتھی محفل 2دسمبرکو نبیل ریاض کی رہائش گاہ گرین ٹائون،پانچویں محفل 3دسمبرکو رضا محمود کی رہائش گا ہ رفاہ عام سوسائٹی ،چھٹی محفل 4دسمبر کو کاشف رہبری کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی نمبر3،ساتویں محفل 5دسمبر کو سرفراز ولی کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی ،آٹھویں محفل 6دسمبر کو دانیال متین کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی ،نویں محفل 7دسمبر کو سید حماد کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی ،دسویں 8دسمبرکو محفل علی صدیقی ،شہباز صدیقی کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی ،گیارہویں محفل 9دسمبر کو محمد عمران گڈو کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی اور بارہویں محفل 10دسمبر کو امین بندگی کی رہائش گاہ ملیر سٹی پر منعقد ہوگی محفل نعت میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔
محفل میں جید علماء اکرام شیخ الحدیث مفتی غلام جیلانی اشرفی ،پیر طریقت علامہ فیصل عزیز ی ،علامہ شاہد قادری ،علامہ مفتی اسماعیل نورانی ،صاحبزادی مفتی عبدالوارث قادری ،علامہ مولانا نعمان کریم نقشبندی، مولانا قاری غلام مصطفی چشتی جبکہ نعت خوانوں میں الحاج خالد حسین شاہ ،الحاج ذوالفقار علی حسینی ،حافظ مستقیم ،حافظ کلیم اللہ ،محمد ابرار حسین ،الحاج محمد علی سہروردی ،شاہد علی چشتی ،عزیز الدین خاکی ،محمد عامر فیاضی ،الحاج راشد اعظم ،الحاج محمود الحسن اشرفی ،فیصل حسن نقشبندی ،سید فہد واحد علی ،محمد ناصر عزیز قادری ،الحاج فرحان قادری ،حافظ عابد قادری ،قاری محسن قادری ،خاور نقشبدی،زوہیب اشرفی ،سید اُسامہ وسیم ،طارق جعفر رحمانی ،جاوید رحمانی ،جنید حسینی ،حافظ فضل عظیم قادری ،صابر وارثی ،کامران قادری اشرفی ،حافظ فراز احمد صدیقی ،قاضی کامران حسین اور دیگر شرکت کرینگے۔