تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کل شروع ہو گا

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کل شروع ہو گا ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہر سال کیطرح امسال بھی تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کل بروز سوموار بعد نماز عصر سے شروع ہو گا جسکی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اس ضمن میں کئی افراد اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں سے سبی پہنچ چکے ہیں جنکے مطابق وہ اجتماعع انتظامات کیلئے خدمت کی غرض سے آئے ہیں۔

تبلیغی اجتماع میں جہاں لوگ اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے عبادات ، واعظ نصیحت کرتے ہیں وہیں دوسری جانب اس اجتماع سے کئی ایک افراد کا روزگار بھی وابسطہ رہتا ہے تبلیغی اجتماع کے ساتھ ہی شہر اور شہر سے باہر کے لوگ اپنے کاروبار کے سلسلے میں اپنے اپنے سٹال لگاتے ہیں شہر کے ہوٹلوں میں رش بڑھ جاتا ہے۔

دکانداروں کا کاروبار عروج پر رہتا ہے واضح رہے کہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 9 فروری سے شروع ہو کر 12 فروری کی صبح تک جاری رہیگا اجتماع کے آخر میں جماعتیں تشکیل دی جاتی ہیں جنہیں تبلیغ کی غرض مختلف شہروں علاقوں میں بھیجا جاتا ہے۔