ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والے 21 ویں سالانہ اسکرین ایوارڈ میں اداکار شاہد کپور اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بہترین اداکار کے ایوارڈ جیت لیے۔
ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس میں ہونے والی اس ایوارڈ تقریب میں شاہد کپور کو فلم ’’حیدر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر بیسٹ ایکٹر (میل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ پریانکا چوپڑا کو فلم ’’میری کوم‘‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر بیسٹ ایکٹر (فی میل) ایواڈ دیا گیا۔ اس کے ساتھ شاہ رخ خان پاپولر چوائس میں فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ان کی ساتھی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو بھی پاپولر چوائس کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس ایوارڈ تقریب میں بہت سے بالی ووڈ اسٹار شریک تھے جن میں ہیما مالنی، سدھارتھ ملہوترا، عالیہ بھٹ، ٹائیگر شیروف، کاجل، ورون دھون، شاہد کپور، تبو، ارباز خان، ملائیکہ اروڑا بھی دیگر کے ساتھ شامل تھیں۔ مشہور اداکارہ ہیما مالنی کو شاہ رخ خان نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
اپنی پہلی فلم ’’ہیرو پینٹی‘‘ میں شہرت پانے والے ٹائیگر شیروف نے بیسٹ پرومسنگ نیوکمر کیٹیگری میں ایوارڈ پایا، جب کہ اسی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’’سٹی لائٹس‘‘ فلم میں اپنی پہلی شاندار پرفارمنس دینے پر پٹرالیکھا کو ایوارڈ ملا۔ کنگنا رنواوت کی فلم ’’کوئین‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فلم کے ڈائریکٹر وکاس بہل کو بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔