سالانہ ٹیکس ہدف میں 170 ارب کے شارٹ فال کا خدشہ

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کے مطابق سالانہ ٹیکس محاصل میں ایک سو ستر ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ کے مطابق وفاقی بجٹ میں چوبیس سو پچہتر ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ مالی سال کے اختتام پر بائیس سو پچہتر سے بائیس سو اٹہتر ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ تیئس سو پینتالیس ارب کے نظر ثانی شدہ ہدف میں بھی ستر ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال متوقع ہے۔