ایس ایم سی لمنائی کی 10ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کی کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر مکرم علی کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تحت سالانہ ونٹر میٹنگ اور اس حوالے منعقد تقریبات کی شاندار انعقاد پر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ،وائس چانسلر لیاقت نیورسٹی جامشور ڈاکٹر نوشاد شیخ ، ایس ایم سی المنائی پاکستان کے چیف پیٹرن و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار ،المنائی پاکستان کے صدر شاہد سمیع ،ایس ایم سی المنائی نارتھ آمریکہ کے صدر یاسین ابو بکر ،ڈاکٹر جاوید سلیمان ،سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تمام اسٹاف ممبران ،سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران ،سیوا کے سابق جنرل سیکریٹری محمد حنیف نے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے ٹرسٹی ڈاکٹر مکرم علی ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر شہاب اللہ اور ڈاکٹر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ایس ایم سی المنائی آئندہ بھی اپنے مادر عملی کی ترقی و ترویج کے لئے اپنی خدمات انجام دیتی رہیں گی۔

SMC ALUMNI PAKISTAN

SMC ALUMNI PAKISTAN