کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفیضان نظر سیدی و مرشدی پیر طریقت حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری زیر سرپرستی سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خوشید الحسن شاہ جیلانی سالانہ محفل جشن بہاراں بسلسلہ اُم العیدین عید میلاد النبی مورخہ 9 دسمبر 2016ء بروز جمعہ المبارک بعد نماز عشاء درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال پر منعقد ہوگی۔
محفل میں ملک کے ممتاز ثناں خواں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے حلقہ علویہ القادریہ کی جانب سے بذریعہ قراندازی شرکاء محفل کو عمرہ کا ٹکٹ دیا جائیگا۔